ابریز بلوچ بھائی اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے ہیں

بہت ہی خوبصورت شخصیت کے مالک ۔۔ ابریز بلوچ بھائی اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے ہیں ۔
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
اچانک بیماری (شاید ہارٹ اٹیک) کی اطلاعات ہیں ۔
اس طرح اچانک سے ایسے خوبصورت اور ہنس مکھ نوجوان کی موت بہت تکلیف دہ ہے ۔ میرے ساتھ کافی وقت گزرا ہے ابریز کا ۔
بی ایس انگلش کے دوران جب گھریلو معاشی حالات کی تنگی نے گھیرا تو نہ تعلیم چھوڑی نہ ہی والدین پر بوجھ ڈالا بلکہ پارٹ ٹائم کک ہیلپر کی نوکری کر لی ۔ وقت کیساتھ بہت زبردست قسم کے کک بن گئے ۔ بی ایس انگلش اچھے نمبروں سے پاس کرنے کے باوجود جب کوئی نوکری نہیں ملی تو کوکنگ کو ہی پروفیشن بنا لیا ۔ بہت محنتی نوجوان تھا آج کل کے پڑھے لکھے نوجوانوں کے برعکس محنت میں کبھی شرم محسوس نہیں کی ۔ سرکاری کنٹریکٹ کی نوکری چھوڑ کر اپنا فوڈ پوائنٹ کامیاب کرنے کے لیے بہت محنت کر رہے تھے مگر اللّہ کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ اچانک ابریز کی وفات کی خبر سن کر یقین نہیں آ رہا دل بہت افسردہ ہے ۔
اللّہ پاک ہمارے دوست کی قبر وحشر کی منازل آسان فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور والدین، بیوی بچوں، بہن بھائیوں اور دیگر تمام .دوست احباب کو صبرِ جمیل عطا فرمائ

ابریز بلوچ بھائی اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے ہیں
ابریز بلوچ بھائی اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے ہیں